تازہ ترین

منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کیلئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائیگا‘ شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے ملکی حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گی ،منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئے مہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا ،حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے پارلیمنٹ کو ربرسٹیمپ بنانا چاہتی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منی بجٹ دراصل پارلیمنٹ کی خودمختاری پر بھی حملہ ہے ،پارلیمنٹ عوام کے مفادات کے لئے کھڑ ی نہ ہوئی تو اسے عوامی نمائندہ ادارہ نہیں سمجھا جائے گا ،منی بجٹ مسلط کرنے سے بہتر ہوگا حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دیجائے،یہ منی بجٹ ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کی عملی تفسیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے ،حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے ،رواں سال میں حکومت کا صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے ،تین سال میں دوائوں کی قیمت مسلسل اضافہ ہوا ہے ، حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی ،قومی اسمبلی میں چینی کی پیداوار میں کمی کا حکومتی اعتراف اس کے پہلے دعوئوں کی نفی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی بندش سے 2 فیصد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کا حکومتی اعتراف ہمارے خدشات کی تصدیق ہے ،تمام حقائق، اطلاعات اور دستاویزی شواہد اعتراف کررہے ہیں کہ معیشت کابھٹہ گول ہوچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close