تازہ ترین

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں

جمشید روڈ پر واقع سپر اسٹور میں 2روز کےدوران ڈکیتی کی 2وارداتیں

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں نہ تھم سکیں،،،، جمشید روڈ پر واقع سپر اسٹور میں 2روز کےدوران ڈکیتی کی 2وارداتیں،،،، واردات کی سی سی ٹی وی کےٹوئنٹی ون نیوز نے حاصل کرلیں،،، ایک واردات عمر رسیدہ افراد نے جبکہ دوسری شام کے وقت ہوئی

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی جمشید روڈ پر واقع سپر اسٹور میں دو روز میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ٹوئنٹی ون نیوز کو موصول ہوگئی،کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام جمشید روڈ پر واقعے سپر اسٹور میں 2 روز کے دوران ڈکیتی کی 2 وارداتیں ،  فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلی واردات عمر رسیدہ ملزمان نے انجام دی دوسری واردات شام کے وقت ہوئی ایک واردات شلوار قمیض دوسری پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزمان نے کی ملزمان نے اسٹور کے عملے کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور کیش کاونٹر سے نقدی رقم ، قیمتی موبائل فون اور سپر اسٹور پر موجود سامان لوٹ کر بااسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے  2 وارداتیں ہونے کے بعد بھی ملزمان تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت کا عمل جاری جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا لیکن متعلقہ پولیس ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close