ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث2060 تک کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث2060 تک کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ … رواں سال کراچی کا درجہ حرارت 74 سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دو ہزار ساٹھ تک کراچی شہر ڈوبنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔۔ ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان آٹھواں ملک ہے، جسے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے، اور دوہزار ساٹھ تک کراچی مکمل طور پر زیر آب آ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق رواں سال کراچی کا درجہ حرارت چوہتر سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، دو ہزار تیس تک ساحلی طوفانوں اور سطح سمندر بلند ہونے کی وجہ سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان میں دس گنا اضافہ ہو جائے گا، ،ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اکیس سو تک ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشرز چھتیس فیصد پگھل جائیں گے۔۔