تازہ ترین

کراچی میں پولیس جرائم کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہوگئی

شہرقائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، صدر ایمریس مارکیٹ میں ملزمان دکانوں کے تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لے اڑے ،واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج کے ٹوئنٹی ون نیوز کو موصول ہوگئی ، سائوتھ زون کا تھانہ پریڈی ڈاکوئوں اور لٹیروں کے رحم کرم پر آگیا گزشتہ 6 ماہ کے دوران پریڈی کے علاقے صدر ایمپریس ویو مارکیٹ میں ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جمعرات کی صبح ایمپریس ویو مارکیٹ کے بیسمنٹ میں تین ملزمان چھ دکانوں کے تالے کاٹ کر مبینہ طورپر دس لاکھ روپے کیش لے اڑے فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس تین ملزمان کو واردات کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے فوٹیج میں ایک ملزم نے نے ٹوپے والی جیکٹ جبکہ دوسرے نے رومال سے منہ ڈھانپا ہوا ہے جبکہ ایک ملزم کا چہرہ صاف دیکھا جاسکتا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہے جبکہ پولیس ماضی میں ہونے والی والی واردات کے ملزمان نہ پکڑ سکی تھی کہ آج پھر اسی مارکیٹ میں واردات ہوگئی۔متاثرین اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close