تازہ ترین

پی آ ئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کیس میں اہم پیش رفت

ایف آئی اے نے نامز پائلٹ اور افسران سمیت 6کو گرفتار کرلیا

 

پی آ ئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کیس میں اہم پیش رفت،،، ایف آئی اے نے نامز پائلٹ اور افسران سمیت 6کو گرفتار کرلیا

جعلی لائنسنس کیس کی تحقیقات میں اہم پیش ہوئی ہے، ایف آئی اے نے جعلی لائنسنس کے حامل چالیس پائلٹس ،آٹھ سرکاری افسران اور ایک سہولت کار کے خلاف مقدمات درج کر لئیے ۔ ایف آئی اے نے جعلی لائنسنس کیس کی تحقیقات تیز کردی، چالیس پائلٹس آٹھ سرکاری افسران اور ایک سہولت کار کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، مقدمات میں نامزد ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن لائنسنس برانچ کے پانچ افسران کو گرفتار کرلیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں ایڈیشنل ڈاریکٹر لائسنس برانچ سول ایوی ایشن خالد محمود ،سینئیر جوائینٹ ڈائریکٹر سی اے اے فیصل منصور،جوائنٹ ڈاریکٹر آصف الحق ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود حسین، سپرنڈنٹنٹ عبدل رئیس اور پائلٹ عمر ثقلین بھی شامل ہیں  ڈاریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ کے مطابق لائسنس برانچ کے ریکارڈ اور پائلٹ کے ریکارڈ کو بھی تحویل میں لیا گیا۔مقدمات ڈپٹی ڈاریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ نے درج کئیے ہیں  جعلی پائلٹ لائسنس کیس میں ابتدائی طور پر تین الگ الگ مقدمات درج کئے گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close