تازہ ترین

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے واٹر پمپ کے قریب گٹر ابلنے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات

کراچی میں سیوریج لائن کا نظام دن بدن بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے رہائشی علاقوں کے ساتھ مارکیٹس کے تاجر بھی سندھ حکومت اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں…  ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل مارکیٹ میں گٹر ابل پڑے جسکی وجہ دکانداروں اور رہائشیوں کو پریشانی کا سامنا ہے کئی دنوسے گٹر کا پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ سے سڑک پر گڑھے پڑگئے ہیں تمام تر صورتحال کے باعث دکانداروں کو کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے دکاندار کے مطابق متعلقہ اداروں کو بارہا بار درخواستیں دینے کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی سندھ حکومت صرف ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں مصروف ہے شہریوں کی پریشانی سے اسے کچھ لینا دینا نہیں واکس پاپس سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے نمازی بھی یہاں سے گزرے نہیں سکتے جبکہ سڑک پر گڑھے پڑھنے سے حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے.. پریشان حال رہائشیوں اور دکانداروں نے متعلقہ اداروں کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سیوریج لائن کا نظام درست کیا جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی ہوسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close
Close