تازہ ترین

لیاقت آباد: تین منزلہ کارخانے میں آتشزدگی

لیاقت آباد: تین منزلہ کارخانے میں آتشزدگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائربریگیڈ اہلکاروں نے 5 گھنٹے جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی عمارت میں کارخانے قائم تھے ، آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ، کراچی میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ ، لیاقت آباد میں تین منزلہ کارخانے کے گراونڈ فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی آگ کی شدت زیادہ دیکھ کر اطراف کی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نو فائر ٹینڈرز اور ایک اسنار کل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موجود تھی اطلاع ملنے پر ایم ڈی واٹربورڈنے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کی اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکر متاثرہ علاقے میں بھیجے  علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکے تنگ گلیوں اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کے پاس سہولتیں نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close