تازہ ترین

سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے صحافتی انجمنوں کے لیےامدادی چیک جاری کردیے

سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے صحافتی انجمنوں کے لیےامدادی چیک جاری کردیے
پی ایف یوجے،کےیوجےاورایس یوجےکے50،50لاکھ کےامدادی چیک رہنماؤں کےحوالےکردیے
کراچی:سندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کوبھی2کروڑ کا امدادی چیک دیاگیا
آزادی صحافت کے دن صحافیوں کے لیےاپنی کاوشوں پر فخر محسوس کر رہے ہیں،شرجیل میمن

آزادی صحافت کےدن سندھ کے سینئروزیر شرجیل میمن نے صحافتی انجمنوں کے لیےامدادی چیک جاری کردیے  سینئروزیرشرجیل میمن نے پی ایف یوجے،کےیوجےاورایس یو جے کے پچاس پچاس لاکھ کےامدادی چیک رہنماؤں کے حوالے کردیے،پی ایف یو جے کا امدادی چیک لالہ اسد پٹھان اورکےیوجے کا امدادی چیک صدراعجاز احمد اور عاجزجمالی نے وصول کیے،حکومت سندھ کی جانب سےسندھ پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن کوبھی2کروڑ کا امدادی چیک دیاگیا،سکھر یونین آف جرنلسٹس کا امدادی چیک جاوید جتوئی نے وصول کیا،صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے سینئر وزیر شرجیل میمن کا شکریہ ادا کیا،ملیرکےصحافیوں کے وفد کی صدر حنیف سومروکی سربراہی میں شرجیل میمن سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں شرجیل میمن کاکہناتھاکہ آزادی صحافت کے دن صحافیوں کے لیےاپنی کاوشوں پر فخر محسوس کر رہے ہیں، حکومت سندھ نے شہید بی بی،صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت صحافیوں کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close