کراچی میں کچرےسے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا
وزیربلدیات، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور اینگرو حکام نے معاہدے پر دستخط کردیئے
منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کا عکاس ہے، وزیربلدیات سندھ
کراچی میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کےمنصوبے پر عملدرآمد کےلیے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور اینگرو کے درمیان معاہدے طے پاگیا، تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب اور وزیرتوانائی سندھ امتیا زشیخ نے شرکت کی ، کراچی میں کچرے سے بجلی سے بنانے کےلیے منصوبےپر عملدرآمد کےلیے معاہدے کی تقریب سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور اینگرو کے اعلٰی حکام نے معاہدے پر دستخط کیے اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ اینگرو کو منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتےہیں ، منصوبہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کےویژن کا عکاس ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم پوری دنیا میں سنتے تھے کے کچرا ایک اثاثہ ہے ہم نے ایک قانون بنایا جس میں سب نے مل کر کام کیا معاہدے کے تقریب سےقبل وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت ایک اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں منصوبے کے اسٹیک ہولڈرز کو بریفنگ بھی دی گئی، اجلاس میں اینگرو کام نے سندھ حکومت کے ساتھ مستقبل میں بھی اس طرح کام کرنے کا اعادہ کیا