تازہ ترین

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ،،،، صدر مملکت ، وزیراعظم اورآرمی چیف کی کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، صدر مملکت، وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکبادی دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر ،کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔ شاہین ون اے میزائل نو سو کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، کامیاب تجربے پرصدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور سروسز چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close