تازہ ترین

کراچی میں نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ ٹرانسپورٹ کا نظام ہے، مصطفیٰ کمال

مردم شماری کے خلاف 17 جنوری کو ریلی کا اعلان  

کراچی میں نہ پینے کا پانی ملتا ہے نہ ٹرانسپورٹ کا نظام ہے، مصطفیٰ کمال, مردم شماری کے خلاف 17 جنوری کو ریلی کا اعلان

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے مردم شماری کے خلاف اتوار کو شاہراہ فیصل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا اعلان کردیا  کراچی میں پریس کانفرنس کےد وران مصطفی کمال نے بتایا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری کا ہے ، اس معاملے میں جس حد تک جانا پڑا جائیں گے، نادرا کراچی نے شناختی کارڈ زیادہ اجراء کئے لیکن مردم شماری میں لوگ کم کیسے ہوگئے؟؟ انھوں نے کراچی والوں سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور کہا کہ وفاقی حکومت نے آڈٹ کے بغیر مردم شماری تسلیم کرلی ہے، متحدہ کابینہ میں خاموش ہے، حکومت میں رہنا اس کی مجبوری ہے کیونکہ الگ ہو کر گرفتاریاں ہوں گی، انھوں نے مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے سوموٹو نوٹس کی اپیل کی اور کہا کہ چیف جسٹس صرف نادرا کا ریکارڈ منگوائیں ساری بات صاف ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close