تازہ ترین

نسلہ ٹاور گرانے کا عمل انتہائی خطرناک ہے، نجی کمپنی کا کمشنر کو خط

سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کے حوالے سے ایک نجی کمپنی نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا ہے۔نجی کمپنی کی جانب سے نسلہ ٹاور کی پری ڈیمولیشن کے خلاف کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل انتہائی خطرناک ہے۔خط میں کمشنر کراچی سے نجی کمپنی نے کہا ہے کہ بغیر حفاظتی اقدامات کے غیر پیشہ ورانہ طریقے سے عمارت کو توڑا گیا۔کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ عمل سے نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن کرنے سے بھی مسائل پیدا ہوں گے۔نجی کمپنی کا اپنے خط میں کمشنر کراچی سے مزید کہنا ہے کہ اس طرح ڈیمولیشن سے جانی اور مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔لکھے گئے خط میں کمشنر کراچی سے نجی کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی اور طریقہ کار کے حتمی فیصلے تک نسلہ ٹاور کو گرانے کا سلسلہ روکا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close