تازہ ترین

لیاری میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار

لیاری میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار،،، غازی محمد قاسم اسکول کی چھت شکستہ ،کچھ حصہ گرچکا ہے،،، مخدوش عمارتیں طلبا اور اساتذہ کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئیں،،، اسکول عدم توجہی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے، انتظامیہ ،،،

کراچی میں سرکاری اسکولوں کی مخدوش عمارتیں طلباء اور اساتذہ کی زندگیوں کے لئے خطرہ بن گئیں، محکمہ تعلیم سندھ کی نااہلی کے باعث اسکول کی عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں،  عمارت کی شکستہ حالت ہے چھت کا کچھ حصہ بچوں کے اوپر گر چکا ہے یہ حالت زار لیاری کے غازی محمد قاسم اسکول کی ہے  اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے بجٹ میں سب سے زیادہ تعلیم کے لئے رقم مختص کئے جانے کے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مرمت نہ ہونے کے باعث عمارتیں مخدوش ہوچکی ہیں, لیاری کے دیگر سرکاری اسکولوں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں ہے کہیں اسکول میں بیت الخلاء نہیں ہے تو کہیں پینے کے پانی ، بجلی اور فرنیچر کے بغیر بچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ,کچھ اسکولوں میں صفائی کے لئے خاکروب تک دستیاب نہیں تو کہیں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے کھڑی، دروازے اور پنکھے بھی چوری ہو چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close