تازہ ترین

جلسوں کو ملکی مفادمیں فوراً منسوخ کرنے کا اعلان کردیں

جلسوں کو ملکی مفادمیں فوراً منسوخ کرنے کا اعلان کردیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی حکومت اور اپوزیشن سے اپیل

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ جلسوں کو ملکی مفادمیں فوراً منسوخ کرنے کا اعلان کردیں اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ معاشی اور سیاسی حالات اس خطرناک محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور نمبرز کی سیاست سے پریشان ہیں۔ اپوزیشن تو جلسوں کی سیاست کرتی ہی ہے، حکومت بھی اپوزیشن کے مقابلے میں جلسےکرنے لگ گئی ، یہ حکومت کا کام نہیں ۔ سیاسی مقابلہ ملک میں سیاسی افراتفری اور بحران پیدا کر سکتا ہے، جس کا فائدہ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔ دونوں فریقین اپنے کارکنوں کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ نہ دکھائیں۔ آئین و جمہوریت کی پاسداری کے لیے ہار جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر جمہوری طریقے کے مطابق ووٹنگ میں حصہ لیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ قاف لیگ کو چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ اسی جماعت نے ملک اورجمہوریت کی خاطر بڑے فیصلے کیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close