تازہ ترین

ہم کسی لالی پاپ پر نہیں جائیں گے،نہ عوام کے حقوق کا سودا کریں گے

گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام جمہوریت پسند ہیں اور ان کے شکر گزار ہی،انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم میں مساوی مواقع نہیں دیے گئے جبکہ راتوں رات نتائج تبدیل کیے گئے اور پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا، ہمارے امیدوار جمیل احمد کو برتری حاصل تھی لیکن انہیں بھی ہرایا گیا،انہوں نےکہاکہ جی بی تیرہ میں موسم کا بہانہ بنا کر پولنگ نہیں کرائی گئی لیکن ہم یہاں کے عوام کے ووٹ کا تحفظ کریں گے، انتخابات میں جان بوجھ کر فرقہ واریت کو استعمال کیا گیا،انہوں نےکہاکہ خواتین کو ووٹ ڈالنے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کو مہم چلانے تک کی اجازت نہیں دی گئی، جان بوجھ کر فرقہ واریت کو پھیلایا گیا، حلقہ نمبراکیس سے بیلٹ باکس چوری کیے گئے اور راتوں رات پی پی کے امیدواروں کو ہروایا گیا،انہوں نےکہاکہ کہ پیپلز پارٹی اُس وقت تک احتجاج کرے گی جب تک ووٹ کا تحفظ نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی تو جیتنے کی تیاری ہی نہیں تھی، تحریک انصاف کے پاس اس وقت تک بھی وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں، ہم گلگت بلتستان کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close