تازہ ترین

اشتعال انگیز تقاریر کیس ،وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ پر فردجرم عائد

ملزمان کا صحت جرم سے انکار ، 12جنوری کو گواہ طلب

انسداد دہشت گردی نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی پر فردجرم عائد کردی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر کیس میں وسیم اختر، فاروق ستار، سلمان مجاہد بلوچ، ریحان ہاشمی پر فردجرم عائدکردی،عدالت نے خواجہ اظہار الحسن، روَف صدیقی اور دیگر پر بھی فرد جرم عائد کردی،ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا ایم کیوایم رہنماؤں کےخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،ایم کیوایم رہنماؤں کےخلاف دو ہزار سولہ میں مقدمات درج کئے گئے،مجاہد بلوچ کی جانب سے عدالت میں سرنڈر کرنے پر ملزمان پر فردجرم کی گئی،اے ٹی سی کراچی نے سات ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی،عدالت نے ملزمان کے جرم صحت سے انکار پر بارہ جنوری کو گواہ طلب کرلئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close