تازہ ترین

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بحرین کا دورہ،ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد نے آرمی چیف کو بحرین کے ایوارڈ بحرین آرڈرسے نوازا۔  ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے بحرین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر سے ملاقات کی ۔ان کی بحرین کے ولی عہد،ڈپٹی سپریم کمانڈر،وزیراعظم شہزاد سلمان بن حماد ولی عہد شہزاد سلمان بن حماد سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اس دوران آرمی چیف نے بحرین کے مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی الخلیفہ ،،فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی ۔بحرینی قیادت سے ملاقاتوں میں انہوں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر بحرینی قیادت نے پاکستان سے خصوصی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے ایوارڈ بحرین آرڈرسے بھی نوازا۔آرمی چیف کوبحرین کا یہ ایوارڈ پاک بحرین دفاعی تعاون میں نمایاں خدمات انجام دینے پردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close