تازہ ترین

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب ہولناک دھماکا،خاتون جاں بحق 11 لوگ زخمی

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے بعد دھماکے میں 11 لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں، یہ دونوں ماں بیٹے ہیں، جنہیں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکا میمن مسجد کے قریب اقبال مارکیٹ کے ایک گودام میں ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے، دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔دھماکے میں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کاآغاز کیا۔پولیس کے مطابق دھماکا میمن مسجد کے قریب کاغذی بازار میں ایک گودام میں ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی۔پولیس پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا کس نوعیت کا ہے ابھی تصدیق نہیں کر سکتے دھماکے سے ایک پولیس موبائل اور متعدد موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔سٹی ایس پی علی مردان کھوسوکے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک بم دھماکا تھا۔انہوں نے بتایاکہ دھماکے سے پولیس موبائل تباہ ہوئی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق ہسپتال میں 10 کے قریب زخمیوں کو لایا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں بال بیئرنگ کا استعمال کیا گیا۔دھماکہ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس و رینجرز کے اہلکار اور بم ڈسپوذل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کھارادر میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ طلب کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حکام کو فوری طور پر واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے فوری طور سول اسپتال میں ایمرجنسی ڈکلئر کردی ہے اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کے مطابق دھماکے میں 7افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت نازک ہے، تین زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close