تازہ ترین

ہزارہ محنت کشوں کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے، شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہزارہ محنت کشوں کے قتل میں انٹرنیشنل مافیا ملوث ہے، چار ایسے گروہ پکڑے گئے جو فرقہ وارانہ فسادت چاہتے تھے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر ہے، سرگودھا ، اسلام آباد اور کراچی سے دہشت گرد پکڑے ہیں، عمائدین اور علماء کرام کوئٹہ میں مظاہرین سے رابطے میں ہیں، امید ہے آج یہ مسئلہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائے گا۔ جیسے ہی تدفین کی جاتی ہے وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے، مچھ میں ایف سی کو سرچ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close