تازہ ترین

تاجربرادری قومی معیشت میں ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت قومی معیشت کے فروغ کے لیے صنعت خصوصاً برآمدی شعبے کو بہترین سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔ ملک میں چیمبرز اور تاجر تنظیموں کے سب سے بڑے اتحاد یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے 12 رکنی اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ ہے جو قومی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور قومی جی ڈی پی میں اس کا حصہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو واضح ہدایات ہیں کہ تاجر برادری کو درپیش تمام حقیقی مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اور بزنس کمیونٹی کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے اور سندھ حکومت تمام صنعتوں کو یکساں مواقع کی فراہمی کو مکمل طور پر یقینی بنائے گی تاکہ ترقی کی رفتار تیز تر ہو سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کی متحرک قیادت میں یونائیٹڈ بزنس گروپ تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تاجر برادری کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرنے اور ذاتی طور پر ان کے ازالے کو یقینی بنانے کیلئے وفد کے سربراہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی شاندار خدمات کو سراہا۔ چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک نے تاجر برادری کے لیے وقت دینے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ یو بی جی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں برسراقتدار آنے کے بعد تاجر برادری کی امنگوں اور توقعات پر پورا اترے گا۔ وفد میں ایس ایم منیر، زبیر طفیل، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، خالد تواب، گوہر حنیف، احسام سومرو، محسن مقبول شیخ، مومن علی ملک، شاہد لغاری اور ممتاز شیخ نبھی شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close