تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،8دہشت گردہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،8دہشت گردہلاک
آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا،آئی ایس پی آر
آپریشن17اور18مارچ کی درمیانی شب کیاگیا،آئی ایس پی آر
ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیوٹارگٹ دہشت گرد بھی شامل ،آئی ایس پی آر
دہشتگردصحراعرف جانان16مارچ کومیرعلی میں چیک پوسٹ پرحملے میں ملوث تھا،آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا آئی ایس پی آرکےمطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ کےتبادلے کےدوران 8 دہشت گرد کوہلاک کردیا،آئی ایس پی آرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈرصحرا عرف جانان بھی شامل ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد صحرا عرف جانان 16مارچ کو میرعلی میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملے میں ملوث تھا اوردہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close