تازہ ترین

فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت

فضایئہ ہاوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت، عدالت نے نیب کو سات روز میں نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی vo سندھ ہائی کورٹ میں فضایئہ ہائوسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ابھی تک اکتالیس سو متاثرین نے رقم کیلئے درخواست دی ہےعدالتی حکم کے مطابق متاثرین کو رقم دی جاری ہے ابھی تک تین ہزار چھ سو ترانوے متاثرین کے چیکس تیار ہوچکے ہیں جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ نیا اشتہار شائع کریں تاکہ تمام متاثرین کو واجبات مل سکے ، عدالت نے نیب کو سات روز میں نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت پچیس فروری تک ملتوی کر دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close