تازہ ترین

مدینہ مسجد مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے کراچی میں مدینہ مسجد کو مسمار کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ منگل کو کرکراچی میں تجاوزات گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل نے طارق روڈ پر قائم مدینہ مسجد کو مسمار کرنے کے حکم پر نظر ثانی کی استدعا کی ۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے اپنے28 دسمبر کے حکم پر نظر ثانی کرے، عدالت کے حکم کی وجہ سے مذہبی تناو جنم لے رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سندھ حکومت چاہے تو مسجد کے لیے متبادل زمین دے دے ۔اٹارنی جنرل نے کہاکہ مسجد گرانے کے حکم سے بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب، یہ پارک تو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ زمینوں کے قبضے میں مذہب کا استعمال ہو رہا ہے، آپ حکومت کے نمائندے ہیں، چاہتے ہیں آسمان گر جائے حکومت نا گرے۔ انہوںنے کہاکہ عبادت گاہ اور اقامت گاہ میں فرق ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close