تازہ ترین

نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، جعلی اہلکار گرفتار کرلیا

نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، جعلی اہلکار گرفتار کرلیا،،، ملزم سے اسلحہ ، موٹر سائیکل اور دیگر جعلی دستاویزات برآمد،پولیس

 نارتھ ناظم آباد پولیس نے جعلی پولیس اہلکارکو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ۔ جعلی پولیس مقابلوں کے بعد جعلی اہلکاروں کی لوٹ مار سے بھی شہری محفوظ نہ رہ سکے،،،، نارتھ ناظم آباد کی فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس اہلکار کا روپ دھار کر شہری سے موٹرسائیکل چھیننے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا  پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر عمل میں لائی گئی، ویڈیو میں عوام نے ایک شخص کو گھیر رکھا ہے جس پر بائیک اور مکان کے کاغذات چھیننے کا الزام لگایا جارہاہے۔  ویڈیو میں ملزم کے پاس اسلحہ اور سرکاری نمبر کی موٹر سائیکل موجود ہے، اور خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے عوام کے درمیان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوجا تا ہے۔  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو نارتھ ناظم آباد پولیس ایکشن میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت کامران کے نام سے کرلی گئی جس کے قبضے سے انسپیکٹر رینک کا جعلی پولیس کارڈ، اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کو مزید انکشافات کےلیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close