راستے بند کرکے نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی، وزیرمذہبی امور
راستے بند کرکے نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی، وزیرمذہبی امور, خارجہ پالیسی بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کا کام ہے، نور الحق قادری
وزیرمذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حضور پاک کی محبت میں پوری قوم ایک ہے، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا اس پر دکھ ہے، قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور الحق قادری نے بتایا کہ چار ماہ سے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، راستوں کو بند کر کے نماز بھی نہیں پڑھی جاسکتی، حکومت کا فرض ہے کہ عام آدمی کی زندگی کو متاثر نہ ہونے دے، خارجہ پالیسی بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کا کام ہے، تحفظ ناموس رسالت اور اسلامو فوبیا کو عمران خان نے عالمی سطح پر اجاگر کیا۔