تازہ ترین

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے تنازع کا حل پرامن طریقے اور بات چیت کے ساتھ ہونا چاہئے۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ مسئلے کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات سے حل کیا جائے۔ آسٹریلیا بیت المقدس کی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے۔ فلسطینی ریاست کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کونقصان پہنچے گا، ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جس سے فلسطینی ریاست متاثر ہو۔ دوہزار اٹھارہ میں میں اسکاٹ موریسن حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close