پاکستان کسٹم کی جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی
قطر سےآنےوالے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی
،،، قطر سےآنےوالے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی،،، برآمد کی گئی منشیات کو مہارت سے چھپایا گیا تھا، کسٹم حکام
کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مہارت سے چھپائی گئی لاکھوں کی منشیات برآمد کر کے افریقی شہری کو گرفتار کرلیا ، کسٹم اہلکاروں نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی، حکام کے مطابق قطر سے آنے والے افریقی باشندے سے 940 گرام خالص کوکین برآمد کی گئی
ملزم نے منشیات کو اس مہارت سے چھپایا تھا کہ دوحہ ائیرپورٹ پر حکام پکڑنے میں ناکام رہے
برآمد شدہ منشیات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم کی کاروائی منشیات برآمد، کسٹم حکام قطر سے آنے والے آفریقی باشندے سے 940 گرام خالص کوکین برآمد کی گئی، کسٹم حکام منشیات کو انتہائی مہارت کے ساتھ اٹیچی میں چھپایا گیا تھا، کسٹم حکام برآمد شدہ منشیات کی قیمت 15 ملین سے زائد بتائی جاتی ہے، کسٹم حکام ملزم قطری حکام کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچ گیا، کسٹم حکام