تازہ ترین

نوازشریف اور آصف زرداری کو 30 سال سے جانتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کو تیس سال سے جانتا ہوں، ان پر عذاب آتا دیکھا ہے اور یہ ہمارے لیے عبرتناک ہے، ان کے بچوں کو بھی جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں انہوں نے گلگت بلتستان کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، گورنر گلگت بلتستان نے نو منتخب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا،حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نئی روایات قائم کرے گی، کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جس نے مجھ سے زیادہ اس علاقے کو دیکھا ہو، یہاں کے تمام مسائل کو جانتا ہوں، جس رخ پر گلگت بلتستان کو ڈالیں گے عوام کی زندگی بدل جائے گی، صوبائی اسٹیٹس پر فوری کام کریں گے تاکہ احساس محرومی دور کی جائے، نئے سیٹ اپ پر تفصیل سے کام ہوگا،کمیٹی بٹھائیں گے، بولے حرام کا پیسہ انسان کو تباہ کر دیتا ہے، تمام بیماریوں کی جڑ ذہنی دباؤ ہے، اگرآپ نے ذہنی دباؤ دیکھنا ہے تو کل سابق وزیرخزانہ کی شکل دیکھ لیتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close