مرتضی وہاب میئر اور سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب
مرتضی وہاب میئر اور سلمان عبداللہ ڈپٹی میئر منتخب
جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان160ووٹ لے سکے
تحریک انصاف کے 30 منحرف ارکان غیر حاضر رہے
آرٹس کونسل کے باہرکارکنوں کا ایک دوسرے پر پتھراو
آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی کامیاب رہنماوں کو مبارکباد
دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھیں، آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب ایک سو تہتر ووٹ لے کر چار سال کیلئے میئرکراچی منتخب ہوگئے، جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان ایک سو ساٹھ ووٹ لے سکے، پی ٹی آئی کے تیس منحرف ارکان غیرحاضر رہے، ڈپٹی میئر کا تاج بھی پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ کے سر سج گیا انھوں نے بھی ایک سو تہتر ووٹ لئے،
کراچی میں بھی تیر چل گیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بات سچ ثابت ہوئی، جیالے میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے الیکشن کمیشن نے آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا تھا، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم سمیت تین ارکان کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نعروں کے شور میں پولنگ اسٹیشن پہنچے، شوآف ہینڈز کے ذریعے الیکشن میں مرتضی وہاب فاتح قرار پائے، جیالے رہنما نے نہ صرف وکٹری کا نشان بتایا بلکہ ووٹوں کا فرق بتانے کیلئے دلچسپ انداز بھی اپنایا پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو نعرے بازی کرتی رہی۔ اسی دوران جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکن لڑپڑے، مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا ، حالت کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا، پتھراو کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے اور متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،
پولیس اور رینجرز نے صورتحال کنٹرول کرلی اور مشتعل کارکن آرٹس کونسل کے باہر سے منتشر ہوگئی ، سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کو مبارکباد دی ہے ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، اپنے دفاتر کے درواز ے عوام کے لیے کھلے رکھیں۔