تازہ ترین

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہوگئے

صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے 10 برس ہوگئے , معین اخترنے ٹی وی سمیت ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کو دنیا سے رخصت ہوئے دس برس ہوگئے،مداح ان کی کمی آج بھی محسوس کرتے ہیں پاکستان کے عظیم اداکار اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں اور قہقہے بکھیرنے والے معین اختر چوبیس دسمبرانیس سو پچاس کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انہوں نے ٹی وی، اسٹیج ڈراموں شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ان کے ٹی وی اسکرین پر ادا کئے گئے جملے آج بھی مداحوں کو یاد ہیں،معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اور عید ٹرین شامل ہیں، جب کہ ڈرامہ روزی میں ان کا کردار شاید کبھی نہ بھلایا جاسکے گا،معین اختر کے کئی مشہور اسٹیج ڈرامے آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں، معین اختر بائیس اپریل دو ہزار گیارہ کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close