تازہ ترین

بھارتی گلوکار روحان ارشد نے اسلام کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

معروف بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے موسیقی اور شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر کیا اور بتایا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لیے وہ موسیقی کو چھوڑ رہے ہیں۔گلوکار روحان ارشد نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر پْر اعتماد ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں۔ میں اب سے میوزک ویڈیوز اور موسیقی سے وابستہ کوئی بھی چیز نہیں بناؤں گا۔ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہنے کے بعد اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا اور حلال طریقے سے کامیابی دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close