تازہ ترین

سردی شروع ہوتے ہی کپتان کا گرم لہجہ بھی سرد ہونے لگا

سردی شروع ہوتے ہی کپتان کا گرم لہجہ بھی سرد ہونے لگا
پی ٹی آئی کو ایک سال بعد الیکشن سے مسئلہ نہیں، عمران خان
جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی ہی جیتے گی، سابق وزیراعظم
نون لیگ اور پیپلزپارٹی خراب معاشی صورتحال کی ذمے دار ہیں، عمران خان

سردی شروع ہوتے ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا گرم لہجہ بھی سرد ہونے لگا، لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک سال بعد الیکشن سے کوئی مسئلہ نہیں۔عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔ ملک کو ان لوگوں سے خطرہ ہے کیونکہ معاشی صورت حال خراب ہے ،ہینڈلرز کو بتا دیا تھا کہ اگر انہیں لایا گیا تو معاشی صورت حال بدترین ہوجائے گی مگر سہولت کاروں نے بات نہ مانی اور ملک کو آج اس حال پر پہنچا دیا۔۔ انھوں نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو موجودہ صورت حال کا ذمہ دار قرار دیا۔اور کہا کہ نوازشریف قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنے میں دیر نہیں کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close