تازہ ترین

جامعہ کراچی دھماکا، بمبارخاتون کی ایک اورویڈیوسامنے آگئی

جامعہ کراچی میں ہوئے خودکش حملے کی جاری تحقیقات میں مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملہ آور کے گھر سے مزید اہم شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے فرانزک ماہرین کے ہمراہ حملہ آور کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے تین رہائشی مقامات سے فرانزک ماہرین نے شواہد جمع کر لیے ہیں۔دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی اور بم کی تیاری کے حوالے سے بھی شواہد ملے ہیں۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ حملے کی ممکنہ معاون خاتون کے فنگر پرنٹس لفٹ دینے والی گاڑی سے حاصل کیے گئے ہیں۔جیو فینسنگ سمیت ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ادھرجامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خودکش بمبار خاتون کی دھماکے سے قبل کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خودکش بمبار خاتون آخری مرتبہ شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل میں اپنے شوہر ، بچوں سے ملنے گئی ہے۔ویڈیومیں خاتون کے کاندھے پر کالے رنگ کا بیگ بھی دیکھاجا سکتا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی دھماکے کے دوران اسی بیگ کو استعمال کیا گیا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون کے شوہر کی گرفتاری کے لیے اسی ہوٹل میں چھاپا مارا گیا تھا، ریکارڈ کے مطابق ہوٹل میں خاتون کا شوہر افتخار نامی شخص کے ساتھ آتا تھا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار خاتون بچوں کو شوہر کے حوالے کرنے آئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close