تازہ ترین

لاڑکانہ: شاہ حسین مغیری میں 2قبائلیوں کےدرمیان مسلح تصادم

تصادم کے نتیجے میں 1جاں بحق، ایک زخمی

لاڑکانہ : شاہ حسین مغیری میں 2قبائلیوں کےدرمیان مسلح تصادم،،،،، تصادم کے نتیجے میں 1جاں بحق، ایک زخمی, تصادم زرعی زمین کو پانی دینے کے تنازع پر ہوا،پولیس

لاڑکانہ میں تھانہ شاہ حسین مغیری کی حدود میں دوقبائلیوں کےدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو قبائلیوں کےدرمیان مسلح تصادم کا واقعہ تعلقہ تھانہ کی حدود شاہ حسین مغیر ی میں پیش آیا، جہاں مغیری برادریوں کےدوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کےلیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخمی گل محمد مغیری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس کے طابق دونوں گروپ ایک دوسرےکے قریبی رشتے دار ہیں اور تنازعہ زرعی زمین میں پانی چھوڑنے پر ہوا، واقعے میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close