تازہ ترین

بارش کی تباہ کاری پروزیراعلی کااطمینان حیران کن ہے،خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر رکن رابطہ کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نام نہاد سیاسی جماعتیں آج ایم کیو ایم پر تنقید کر رہی ہیں شاید وہ یہ بھول بیٹھے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی کراچی کی واحد اسٹیک ہولڈر جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہی ہے آپ نے دھرنا دیا، کئی روز اسمبلی کے باہر خوب ہلہ گلہ ہوا آپ نے بھی پیپلزپارٹی سے تمام معاملات منوا لئے تھے ذرا جماعت اسلامی اپنا پیپلزپارٹی سے کیا گیا معاہدہ سامنے لائے، انہوں نے کہا کہ کراچی کا بہترین دور جنرل پرویز مشرف حکومت کے درمیان تھا2001 میں جو بلدیاتی نظام لایا گیا وہ ایک بہترین نظام تھااس دوران 24 گھنٹے میں پانی صاف ہوجایا کرتا تھاصرف مرکزی شاہراہیں ہی نہیں بلکہ گلی محلے بھی کونسلرز اور ناظمین عملے کے ساتھ مل کر صاف کروا دیا کرتے تھے صرف اتنا ہی نہیں شہر کی سڑکوں کی دھلائی ہوا کرتی تھی۔خواجہ اظہار نے کہا کہ وزیراعلی صاحب کی پریس کانفرنس دیکھی تو انکا سکون اور اطمینان دیکھ کر بہت حیرانی ہوئی انکی پریس کانفرنس سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے شہر میں کچھ ہوا ہی نہیں انکے دور میں کراچی کو جس طرح تقسیم کیا جارہا ہے وہ اس شہر کو مزید تباہی کی طرف لے جا رہا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ٹویٹر پر ایکٹو ہیں اور ٹویٹر پر کمنٹری کر رہے ہدایتیں دے رہے ہیں، وزیراعلی صاحب نے لندن کہ مثال دی کہ وہاں لوگ بارشوں کو انجوائے کرتے ہیں لندن میں کئی ایجنسیاں بیک وقت ایک شہر کا انتظام نہیں دیکھ رہیں جبکہ کراچی میں یہ صورتحال ہے کہ یہاں کئی ادارے اس شہر کے معاملات دیکھ رہے ہیں کہیں سندھ حکومت، کہیں وفاقی ادارے اور کہیں پر کنٹونمنٹ بورڈز اس شہر کی لینڈ کنٹرول کر رہے ہیں یہاں تو لوگ کچرا اٹھوانے کیلئے پریشان رہتے ہیں کہ کچرا کیسے اٹھوائیں؟یہاں اتنے سارے ادارے ہیں اور ان سب کا انچارج چیف منسٹر ہے جبکہ چیف منسٹر کے اختیار میں وفاقی اداروں کی زمین اور کنٹونمنٹ بورڈز کی زمین بھی نہیں آتی دوسری جانب ڈی ایچ اے اسطرح ڈوبا ہوا ہے کہ لوگوں کو پتہ نہیں چل رہا کے بحرہ عرب انکے گھر کے پیچھے ہے یا آگے، چیف منسٹر صاحب کہہ رہے تھے کے ہم نے 600 ملین خرچ کر دئیے سی ایم صاحب آپکو تو ہیروں کی کانیں بھی دے دی جائیں تو آپ وہ بھی خرچ کر دیں گے مگر کراچی کی عوام پوچھ رہی ہے کہ وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟۔خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کہ لوگ تو نظر ہی نہیں آرہے جانوروں کی آلائشیں آج کے دن تک پورے کراچی کے گلی محلوں میں بکھری پڑی ہیں ہم نے کئی سیوریج کی اسکیمیں چیف صامنسٹر حب کو دے رکھی ہیں یہ اسکیمیں کیوں منظور نہیں کی جارہیں؟ فیصل سبزواری صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے اولڈ سٹی ایریاز کا پانی کلیئر کروانے کیلئے کے پی ٹی سے واٹر پمپ بھیجے چیف منسٹر صاحب کہہ رہے ہیں کہ تمام آفیسرز شہر میں موجود ہیں انکے ڈپٹی کمشنر تو ٹویٹر پر ایکٹو ہیں اور ٹویٹر پر کمنٹری کر رہے ہیں ہدایات دے رہے ہیں چیف منسٹر صاحب کل سے جو بارش کا اسپیل آرہا ہے وہ بہت خطرناک ہوگااگر یہی صورتحال رہی تو آنے والی بارش مزید تباہ کن ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close