سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کو فنڈنگ کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم حافظ عمر بن خالد اپنے ساتھی ضیا کے ساتھ مل کر ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ کرچکا تھا
کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ سندھ نے شام میں داعش کی مالی معاونت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔ ملزم حافظ عمر بن خالد عمر خالد اپنے ساتھی ضیا کے ساتھ مل کر ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ کرچکا تھا، عمر خالد کا ام یحیی کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاونٹ سے داعش کے دہشت گردوں سے رابطہ تھا، کراچی اور حیدرآباد میں داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، رقوم جمع کرکے ایک ملین ڈالر شام بھیجے جانے کا انکشاف ہو اہے، این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم حافظ عمر بن خالد قانون کے شکنجے میں آگیا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا
حکام کے مطابق ملزم عمر خالد نے ایزی پیسہ اکاونٹ کھلوایا تھا ،اکاونٹ میں جمع ہونے والے پیسے حیدر آباد میں ضیا نامی شخص کو بھیجے جاتے، ضیا پیسوں کو ڈالر اور پھر بٹ کوائن میں منتقل کرتا جو شام میں داعش کی خواتین کو بھیج دی جاتی، ملزمان ایک سال کے اندر تقریبا ایک ملین ڈالر منتقل کرچکے تھے
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرتے ، این ای ڈی یونیورسٹی میں فائنل ایئر کے
طالب علم حافظ عمر بن خالد کو کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔