تازہ ترین

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے،حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ عرصہ دراز سے چلتا آرہاہے چھینا جھپٹی میں گولیاں مارنے کا سلسلہ اب بڑھتا جارہا ہے،سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سینتس ہزار اہلکار صرف کراچی میں ہیں،آدھے پولیس اہلکار پروٹوکولز میں چلتے ہیں،آفیشل ڈیوٹی پر پانچ سے چھ ہزار اہلکار ہوتے ہیں،اسپیشل یونٹ میں پانچ سے چھ ہزار اہلکار ہیں،ایس ایس یو کا لا اینڈ آرڈر سے کوئی واسطہ نہیں ہے ، یہ ادارہ پولیس کے برعکس زیادہ مراعات رکھتا ہے ، صحافی اطہر متین کے واقعے کے بعد یہ معاملہ اب ملکی سطح پر آچکا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کورنگی کازوے میں اب ڈاکو ناکے لگا رہے ہیں،کورنگی انڈسٹریل ایریا پاکستان کی معیشت کو مضبوط بناتا ہے،عدم تحفظ کی زندہ مثالیں اب کھل کر سامنے آچکی ہیں،اشرافیہ کو ان صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے،ان کےگھروں میں یہ تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں،کچھ ایسے بھی ہیں جو بلٹ پروف گاڑی بھی رکھتے ہیں،جماعت اسلامی بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج جاری رکھے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close