تازہ ترین

ووٹ بیچنے کی ویڈیوپر وزیراعظم کا بڑاایکشن

وزیر قانون کے پی نے استعفیٰ دے دیا

ووٹ بیچنے کی ویڈیوپر وزیراعظم کا بڑاایکشن,وزیر قانون کے پی نے استعفیٰ دے دیا

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیرقانون خیبرپختونخوا نے استعفی دے دیا وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے صوبائی وزیر قانون سلطان محمد سے استعفا طلب کیا تھا۔ سلطان محمد نے وزیراعلیٰ محمود خان کو استعفیٰ ارسال کردیا ہے ، اس میں انھوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔ سلطان محمد کا کہنا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر ہر قسم کی انکوائری کیلئے تیار ہیں اور امید ہے انکا نام کلیئر ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close