تازہ ترین

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ,نیکٹا

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ،،،،، نیکٹا نے ایک ماہ کےدوران دوسرا الرٹ جاری کردیا،،،،، دہشت گر دآئندہ چند روز میں اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناسکتے ہیں،الرٹ،،،، دہشت گرد گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،نیکٹا الرٹ

کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نیکٹا نے ایک ماہ کے عرصے میں دوسرا الرٹ جاری کر دیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد آئندہ چند روز میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،دہشت گرد خود کش حملے، گاڑی یا رکشے کی مدد سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، حساس اداروں نے کراچی میں دہشت گرد حملے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی سیکیورٹی ذرائع نے آئندہ چند روز میں اہم سرکاری عمارت پر حملے کا انتباہ جاری کر دیا  حساس اداروں کی رپورٹ میں نیکٹا نے پولیس ، رینجرزاور دیگر اداروں کو الرٹ لیٹر بھیج دیا الرٹ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے قریبی علاقے میں بارود سے بھری گاڑی تیار کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دہشتگرد کسی اہم عمارت پر خودکش حملے ،گاڑی یا رکشے کی مدد سے تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں نیکٹا کے لیٹر میں کہا گیا ہےکہ پولیس ، رینجرز اور متعلقہ ادارے شہر میں سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں نیکٹا نے آٹھ جنوری کو بھی کراچی میں دہشتگردی کے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close