تازہ ترین

پی آئی اے طیارہ حادثہ ، جہاز کی رن وے پربیلی لینڈنگ کی ویڈیوسامنے آگئی

طیارہ صرف 3 سیکنڈ میں 4مرتبہ رن وے سے ٹکراتا ہے، اور دوبارہ اڑان بھر لیتا ہے

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزکےکراچی میں رواں سال مئی میں حادثے کا شکارہونے والے بدقسمت طیارے کی رن وے پربیلی لینڈنگ کی ویڈیوسامنے آگئی ۔ بائیس مئی کوحادثے کا شکارہونےوالےپی آئی اے کے ائیربس طیارے کے پہیے لینڈنگ کی پہلی کوشش کے دوران نہیں کھلے تھے اور لینڈنگ کے وقت بدقسمت طیارہ تین سیکنڈز میں چار مرتبہ رن وے سے ٹکرایا۔جمعہ 22مئی 2020 ۔۔۔ پی آئی اے کی پرواز ایٹ تھری زیرو تھری ۔ کراچی ایئر پورٹ پر پیٹ کے بل یا بیلی لینڈنگ کےمناظررن وے نمبرانہترکے کیمرے میں ریکارڈ ہوئے ۔ دوپہر2بج کرتینتیس منٹ اورچونتیس سیکنڈ پر بدقسمت ائیربس اے تھری ٹوئنٹی طیارہ لینڈنگ کی پہلی کوشش میں کیمرے کی رینج میں آتا ہے۔ طیارے کے لینڈنگ گیئر یعنی پہیے کھلے ہوئے نہیں ہیں، 2 بجکر 33 منٹ اور35 سیکنڈ پر طیارے کے انجن پہلی مرتبہ رن وے سے ٹکرائے اور شعلے نکلتے دکھائی دیئے ۔ طیارہ فضا میں بلند ہوا، 2 سیکنڈ بعد طیارہ دوسری مرتبہ رن وے سے ٹکرایا اور پہلے سے زیادہ شعلے بلند ہوئے پھر ایک سیکنڈ بعد ہی دو بجکر 33 منٹ اور 38 سیکنڈ پر طیارہ تیسری مرتبہ ٹکراتا ہے۔ اسی لمحے طیارہ چوتھی مرتبہ بھی رن وے سے رگڑتا ہوا دور تک جاتاہے اور دو بجکر 33 منٹ اور 40 سیکنڈ بعد طیارہ فضا میں بلند ہو جاتا ہے۔ طیارہ صرف تین سیکنڈ میں چار مرتبہ رن وے سے ٹکراتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب طیارہ دوبارہ فضا میں بلند ہوا تو آگے رن وے نہیں بچا تھا۔ ماہرین کے مطابق طیارے کی اسپیڈ اگر 250 سے 260 میل فی گھنٹہ کے درمیان ہوتو حفاظتی نظام کے تحت طیارے کے پہیے نہیں کھلتے، بدقسمت طیارے کی لینڈنگ کے وقت اسپیڈ 250 میل فی گھنٹہ تھی اور خیال ہے کہ اسی وجہ سے پہیے نہیں کھلے۔اس دوران لینڈنگ کی دوسری کوشش میں طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 97 مسافر شہید ہوئے اور صرف دو افراد کی جان بچ سکی تھی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close