تازہ ترین

کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ٹک ٹاکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ،،،، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ٹک ٹاکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی کے علاقے گارڈن انکل سریا اسپتال کے قریب کار پر فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،واقعے میں موٹر سائیکل اور رکشے کا استعمال کیا گیا، ایس ایس پی ستی کے مطابق ملزمان نے پیچھا کرنے کے بعد مقتولین کو نشانہ بنایا کراچی کے علاقے گارڈن میں علی الصبح کار پر فائرنگ کی گئی ہے، واقعے میں 2 ٹک ٹاک اسٹار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گارڈن میں انکل سریا اسپتال کےقریب کارپر فائرنگ کی گئی، حملہ آوروں نے تعاقب کے بعد کار سوار افرادپر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔فائرنگ کے واقعے میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید دو زخمی دم توڑ گئے، جن کی شناخت ریحان شاہ اور عامرخان کے ناموں سے کی گئی۔ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق ملزمان نے گاڑی پر پہلے دو فائر کئے جس سے خاتون مسکان جاں بحق ہوئی۔۔ملزمان نے گاڑی میں سوار 3 افراد کو گاڑی سے اترکر بھگاتے ہوئے دیکھا تو پیچھا کر کے فائرنگ کردی ، پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے9 خول ملے ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close