تازہ ترین

شہرقائد میں عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی قرار

شہرقائد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبائی حکومت نے عوامی مقامات پرماسک پہننا لازمی قرار دےدیا ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جانےلگا،
.این سی او سی نے شہر قائد کو کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک قرار دے دیا، ملک بھر میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کا ریشو کراچی میں ریکارڈ کیا گیا وجہ بنی بے احتیاطی، صوبائی حکومت نے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کرنے کا تہیہ کرلیا ،شہریوں کاگھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ,ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ کئی مقامات پر اسمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا پبلک مقامات پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ لازمی قرار دے دیا گیا، مگر جو اپنے بڑوں کی بات نہ مانے وہ بھلا کہا حکومت کہ سنتے ہیں، الٹا چور کوتوال کو ڈانتے، ایسا کچھ کراچی کی شہری بھی کرہے ہیں جنکی نظر میں کرونا وائرس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں بلکہ یہ حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے. لیاقت آباد کے تقریباً تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ پر حکومتی احکامات کی روشنی میں سختی سے عمل کیا پیرا ہیں،ساتھ ہی ریسٹورنٹ پر صفائی ستھرائی کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جارہا ہے، لاک ڈاؤن کے بعد حکومت نے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا پابند کردیا جس پر ریسٹورنٹ انتظامیہ عمل درآمد کیلئے کوشاں ہے, شہر قائد کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹ، شادل ہال، پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے بینر تو آویزاں کردیئے گئے مگر عوام اس خطرناک اور جان لیوا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے جسکی وجہ سے کرونا وائرس ہرگزرتے دن کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے، جسکا علاج صرف اور صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close