کراچی میں باکسنگ کے دوران پنچ لگنے سےباکسر جاں بحق
گلستان جوہر پولیس ٹورنامنٹ سے لاعلم نکلی
کراچی میں باکسنگ کے دوران پنچ لگنے سے جاں بحق ہونے والےباکسر محمد اسلم کو پیشن میں سپرد خاک کر دیا گیا،گلستان جوہر پولیس ٹورنامنٹ سے لاعلم نکلی،باکسنگ فیڈریشن نے مقابلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
کراچی کے نجی کلب میں گزشتہ روز باکسنگ مقابلے کے دوران پہنچ لگنے سے محمد اسلم جاں بحق ہو گئے تھے
محمد اسلم کی میت کو بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے پشین لے جایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی
مرحوم باکسر اسلم خان نے بیوہ اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کو کسی مقابلے کا علم نہیں تھا اور نہ ہی کسی نے باکسنگ مقابلے کے دوران موت کا مقدمہ درج کرایا
دوسری جانب پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا کہنا ہےکہ یہ مقابلہ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام ہوا تھا جو کہ غیر قانونی ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے حکومت سے باکسرکی ہلاکت پر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے طور پر بھی معاملےکی تحقیقات کے لیےکمیٹی بنادی ہے۔