تازہ ترین

نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، انور مقصود کا چند روز پہلے کیا گیا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا،اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انور مقصود گھر پر قرنطینہ ہوگئے تھے خاندانی ذرائع کے مطابق انور مقصود کی صحت پہلے سے بہتر ہے،صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے گذشتہ روز نامور مزاح نگار انور مقصود کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی،انور مقصود پاکستان شو بز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو پینتیس سال سے اس شعبے سے وابستہ ہیں، وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہیں ، ان کے کیے گئے تمام پروگرام ناظرین میں بے پناہ مقبول ہوئے، اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا انکا خاصہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close