تازہ ترین

ماضی کی خوبصورت اور وراسٹائل اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کی 66بہاریں دیکھ لیں

ماضی کی خوبصورت اور وراسٹائل اداکارہ بابرہ شریف نے زندگی کی چھیاسٹھ بہاریں دیکھ لیں ،مداحوں کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے بابرہ شریف دس دسمبرانیس سو چون کو لاہور میں پیداہوئیں ، انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی کمرشل سے کیا ، بابرا شریف نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے، بابرہ شریف اپنے قدوقامت اور چہرے سے آج بھی پرستاروں کے دلوں پر راج کئے ہوئے ہیں، آن اسکرین اور آف اسکرین دھوم مچانے والی اداکارہ آج فلمی پردے پر تو نظر نہیں آتیں لیکن فیشن شوز، ایوارڈ کی تقریب اور ٹی وی شوز میں اکثر نظر آتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close