تازہ ترین

حریم شاہ کا شیخ رشید کو شادی کا مشورہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ہاؤسنگ منصوبہ لے کر کراچی آگئیں، انھوں نے جہاں منصوبے کی تفصیل بتائی وہیں شیخ رشید کو بھی شادی کا مشورہ دےدیا،

حریم شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ نیٹ ورک نے عوام کو مستقبل رہائش دینے کا منصوبہ بنایا ہے ، اس سلسلے میں فارم فری ہوگا اور ہر مہینے سو غریب افرادکو سو گز کے پلاٹس دیئے جائیں گے ، پلاٹس کی قیمت تین لاکھ ہوگی اور ایک لاکھ روپے پر قبضہ دیا جائے گا باقی رقم آسان اقساط میں ادا کرنی ہوگی۔

حریم شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم نے غریب کو گھر دینے کا خواب دکھایا لیکن اس خواب کی تعبیر وہ پیش کر رہی ہیں، ٹاک ٹاکر نے شیخ رشید کو بھی شادی کا مشورہ دے ڈالا

حریم شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ غریبوں کو گھر فراہم کرنے کے کام میں ان سے تعاون کریں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close