تازہ ترین

کپڑے پہننے کا سلیقہ نہ گانا گانے کا ڈھنگ،حرا مانی کا سوشل میڈیا پر مذاق

اداکارہ حرا مانی حال ہی میں اپنے لباس اور گائیکی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے لیکن انہوں نے صرف اداکاری میں نہیں بلکہ گائیکی میں بھی نام کمایا ہے۔ حرا مانی کو جہاں اداکاری کی وجہ سے پزیرائی ملی وہیں انہیں اکثر لباس کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔حرامانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار علی نور کے ساتھ ’’یارا نیند نہ ا?ئے‘‘ گاتی ہوئی نظر ا?رہی ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین کو نہ تو حرامانی کی گلوکاری پسند آئی اور نہ ہی ان کا لباس۔ جس کی وجہ سے ان کا سوشل میڈیا پر بے حد مذاق اڑایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close