تازہ ترین

ارطغرل کی حلیمہ سلطان نے خوبصورت نظر آنے کا راز بتا دیا

ترکی ڈرامے ‘ارطغرل’ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلقیس نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی تصویر کے ساتھ ‘ہمیشہ خوبصورت’ نظر آنے کا راز، مختصر ترین الفاظ میں بتادیا ہے ۔اپنی تصویر کے ساتھ صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ”ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،” جو دراصل اْنیسویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے ۔انہوں نے اس تصویر میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ تصویر کے ساتھ لکھے گئے قول کے ذریعے اسراء بلقیس نے یہ بتایا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے اور یہ کہ انسان جتنا زیادہ سادگی اختیار کرتا ہے ، وہ خود کو اتنا ہی مکمل اور مطمئن محسوس کرتا ہے ۔ اسراء بلقیس کے مداحوں نے بھی ان کی سادگی اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تعریف کی ہے ۔ ایک پاکستانی مداح نے اردو میں ”بہت خوب” لکھ کر داد دی ہے ۔واضح رہے کہ ڈراما اور شوبز میں مقبولیت کی حامل اسراء بلقیس المعروف حلیمہ سلطان کے انسٹاگرام پر 49 لاکھ فالوورز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close