تازہ ترین

ٹام کروز نے کورونا سے بچائو کیلئے روبوٹس کی مدد لے لی

خطرناک اسٹنٹس اور ایکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے انوکھے اقدام نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز نے بھاری بھرکم رقم خرچ کر کے روبوٹس خریدے ہیں جو کہ فلم کے سیٹ پر کورونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ اور اس پر عمل درآمد کرنے سے متعلق نظر رکھیں گے ۔رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اور فلم ساز ٹام کروز ان دنوں اپنی نئی فلم ‘مشن امپاسیبل 7’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کورونا وائرس کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوچکی ہے جب کہ ٹام کروز ماضی میں فلم کے سیٹ پر کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلہ نہ رکھنے والے کریو پر پھٹ پڑے تھے ۔ٹام کروز نے دھمکی دی تھی کہ دوبارہ کووڈ نائنٹین کے ضابطے توڑے تو کام پر نہیں رہیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close