تازہ ترین

سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں۔ اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے رہائشی ایونٹ آرگنائزر پرمود شرما نے دہلی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سوناکشی سنہا بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) مدعو تھیں۔ تاہم اداکارہ تقریب میں نہیں پہنچیں جس کے بعد تقریب کے منتظم نے اداکارہ سے ان کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔رپورٹس میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ تقاضا کرنے کے باوجود سوناکشی سنہا کے مینجر نے ایونٹ آرگنائزر کو پیسے واپس دینے سے انکار کردیا۔ جب متاثرہ شخص کو بار بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کے باوجود پیسے نہیں ملے تو اس نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close